• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170338

    عنوان: ٹی وی یا موبائل پر نامحرم عورتوں کو دیکھنے کا حکم

    سوال: ٹی وی یا موبائل پر نامحرم عورتوں کو دیکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 170338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:808-665/N=9/1440

    ٹی وی یا موبائل پر بھی نامحرم عورتوں کو دیکھنا ناجائز ہے؛ بلکہ اس میں تصویر دیکھنے کا بھی گناہ ہوگا۔

    جواہر الفقہ (۷:۲۶۴، ۲۶۵، رسالہ: تصویر کے شرعی احکام ، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم کراچی) میں ہے: جن تصاویر کا بنانا اور گھر میں رکھنا ناجائز ہے،ان کا ارادہ اور قصد کے ساتھ دیکھنا بھی ناجائز ہے،…۔

    وھذا کلہ مصرح في مذھب المالکیة وموٴید بقواعد مذھبنا ونصہ عن المالکیة ما ذکرہ العلامة الدردیر فی شرحہ علی مختصر الخلیل حیث قال:یحرم تصویر حیوان عاقل أو غیرہ إذا کان کامل الأعضاء إذا کان یدوم،وکذا إن لم یدم علی الراجح کتصویرہ من نحو قشر بطیخ، ویحرم النظر إلیہ إذ النظر إلی المحرم لحرام اھ( از بلوغ القصد والمرام ص :۱۹)۔ اور شامی (کتاب الطلاق، باب الرجعة۵: ۴۲مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند): میں ہے:وفي حاشیة الفتال:وذکر الفقیہ أبو اللیث في تأسیس النظائر أنہ إذا لم یوجد في مذھب الإمام قول في مسألة یرجع إلی مذھب الإمام مالک؛ لأنہ أقرب المذاھب إلیہ اھ،نیز احسن الفتاوی (۸: ۱۸۹، ۱۹۰مطبوعہ :ایچ، ایم سعید کراچی)اور مسائل خواتین موٴلفہ: حضرت مولانا محمد یوسف صاحب لدھیانوی(۲: ۵۹۰) وغیرہ دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند