• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169966

    عنوان: محض کیش بیک کے لیے کسی ایپ سے ٹرانزیکشن کا کام کرنا

    سوال: میں گوگل پے(Google Pay) اور فون پے(Phone pe) میں صرف کیش بیک حاصل کرنے کے لیے ٹرانز ایکشن (لین دین ) کرتاہوں جس میں ریوارڈ (انعام) ملتے ہیں تو کیا وہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-674/N=10/1440

    ” گوگل پے“، یا ”فون پے“ وغیرہ کے ذریعہ پیسے ٹرانسفر کرنے پر ایپ کمپنی کی طرف سے کیش بیک کے نام سے جو پیسہ ملتا ہے، یہ (ایپ استعمال کرنے پر اور آیندہ بار بار استعمال کے لیے )ایک تشجیعی وترغیبی انعام ہے اور اس کا لینا جائز ہے؛ البتہ پیسے کمانے کے لیے محض حیلہ کے طور پر ایپ کا استعمال خلاف دیانت اور خلاف مروت ہے، مسلمانوں کو ایسے کاموں سے بچنا چاہیے اگرچہ اس صورت میں بھی ملنے والے کیش بیک پر ناجائز کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند