• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169856

    عنوان: خنزیر كا گوشت پكانے كی نوكری كرنا؟

    سوال: میں جاپان میں پڑھتا ھوں اور فارغ وقت میں فیکٹری کے رسوئی میں پارٹ ٹائم نوکری کرتا ھوں جھاں ھم خنزیر کے گوشت کے کھانے پکاتے ھیں۔ میرا سوال یے ھے کے میری تنخواھ حلال ھوگی یا حرام۔

    جواب نمبر: 169856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 821-685/B=08/1440

    خنزیر قطعی حرام ہے اس کا گوشت پکانا بھی حرام ہے اور حرام کام کی اجرت بھی حرام ہے اس لئے مسلمان آدمی کو ایسا کام ترک کرکے کوئی جائز کام اختیار کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند