• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169833

    عنوان: جادو کا علاج عورت کا چہرہ کھول کر کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کہ جادو جنات کا علاج رقیہ شرعیہ سے کرتے ہیں تو رقیہ پڑھنے سے جنات شیطان حاضر ہو جاتے ہیں اور کبھی پیٹ میں کبھی گھٹنے میں کبھی سر میں جنات شیطان آ جاتا ہے تو اس کو پہچاننا مرد میں تو آسان ہے لیکن عورتوں میں پردے کی وجہ سے دقت آتی ہے تو عورت کا علاج چہرہ کھول کر کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 169833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 754-875/SN=12/1440

    اگر کسی دین دار اور اچھے ”عامل“ کو اپنی فنی مہارت کی روشنی میں یہ معلوم ہوکہ فلانہ عورت پر جنات کا اثر ہے اور اس کے مناسب علاج کے لئے چہرہ کھولنا ضروری ہو تو اس مجبوری میں بہ وقت علاج چہرہ کھولنے کی گنجائش ہوگی۔ وتمنع المرأة الشابة من کشف الوجہ بین رجال ․․․․ولا یجوز النظر إلیہ بشہوة کوجہ أمرد ․․․․․قولہ ولا یجوز النظر إلیہ بشہوة أي إلا لحاجة کقاض أو شاہد بحکم ․․․․․أو مداواتہا إلی موضع المرض بقدر الضرورة الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۷۹، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند