• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169759

    عنوان: پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا سے فائدہ اٹھانا كیسا ہے؟

    سوال: عرض خدمت ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک پینشن ا سکیم نکالی ہے جس کا آجکل بہت چرچہ ہے اس یوجنا (ا سکیم) کا نام "پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا" ہے اس سکیم کے تحت جو صاحبان اپنا رجسٹریشن کرتے ہیں ان کو ماہانہ رقم جو بھی حکومت طے کرتی ہے ان کو جمع کرنا پڑیگی 20 سے 30 سال تک مسلسل اور جتنی رقم وہ شخس جمع کرتا ہے اتنی ہی رقم حکومت کی جا نب سنے اس کے نام سنے جمع ہوگی جب وقت پورا ہوجاے گا جو کے ساٹھ سال ہے تو اس کے لئے 3000 روپے ماہانہ کی پینشن شروع کر دی جائیگی اگر وہ شخص زندہ نہ رہا تو یہ پینشن اس کی اہلیہ کو جاری کردی جائیگی یا اس کے ذریع جو وارث مقرر کیا گیا ہے وو ان پیسوں کو لینے کا حقدار ہوگا کیا مسلمانوں کو اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرانا جائز ہوگا ؟

    جواب نمبر: 169759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 725-667/D=08/1440

    اسکیم کی جو تفصیل آپ نے لکھی ہے اس میں سود اور قمار پایا جاتا ہے اور یہ دونوں چیزیں حرام ہے ان کی حرمت قرآن شریف میں منصوص ہے لہٰذا کسی مسلمان کا اس طرح کی اسکیم میں حصہ لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند