• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169482

    عنوان: پردھان منتری آواس یوجنا سے فائدہ اٹھانا كیسا ہے؟

    سوال: میں پردھان منتری آواس یوجنا کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جس میں 5۔2 لاکھ روپے سر کار کی طرف سے مکان بنانے کے لیے دئے جا رہیں ۔ کیا اس کی اسکیم سے فائدہ اٹھاناجائز ہے ؟ اسکیم کی کچھ شرائط یہ ہے ۔ 300 sq. ft کے کچے مکان یا زمین پر ڈھائی لاکھ روپے تک ملتے ہیں جو کے واپس نہیں کرنا ہے اضافی رقم لینے پر اضافی رقم بینک کو سود کے ساتھ واپس کرنا ہو گا ۔ اگر آپ اضافی رقم نہیں لیتے ہیں تو آپ کو کچھ نہیں دینا ہے مذکورہ صورت میں کیا اس اسکیم سے فائدہ لے کر اپنے مکان کا کچا حصہ تعمیر کیا جا سکتا ہے اور اس طرح کے بنے ہوئے مکان میں رہنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 169482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:796-730/L=8/1440

    حکومت کی طرف سے جن شرائط کے ساتھ رقم دی جاتی ہے، اگر وہ شرائط کسی میں پائی جاتی ہیں تو اس کے لیے رقم لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ،اوررقم لینے کی صورت میں اگر صرف اتنی رقم لی جائے کہ واپس نہ کرنی پڑے تویہ بہتر اور بلاشبہ جائز ہے ؛البتہ زائدرقم لینے کی صورت میں اگراضافی رقم کے ساتھ اتنی رقم واپس کرنی پڑے جو مجموعی رقم(دونوں طرح کی رقم )سے کم ہو یا برابر ہو تو اس کی بھی گنجائش ہوگی ؛البتہ مجموعی رقم سے زائد دینے کی صورت میں زائد رقم لینا جائز نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند