• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169457

    عنوان: كسی ٹرانزیكشن پر کیش بیک سے حاصل ہونے والی رقم کیسی ہے؟

    سوال: اگر ہم Phonepe/PayaTm کے ذریعہ کوئی ٹرانزیکشن کرتے ہیں جیسے کہ ہم کسی بل کو ادا کریں یا کسی دوسرے کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کریں تو ادائیگی کے علاوہ ہم کو کیش بیک کے نام سے ملتی ہے، اور کچھ لوگ آپس میں ٹرانزیکشن اسی نیت سے کرتے ہیں کہ کیش بیک ملے جیسے کہ سالک نامی شخص نے اسامہ نامی شخص کو کچھ رقم بھیجی پھر واپس اسامہ نے سالک کو وہی رقم واپس بھیجی تو دونوں کو کیش بیک کے نام پر کچھ رقم ملے گی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ عمل کیسا ہے؟ اور اس کیش بیک سے حاصل ہونے والی رقم کیسی ہے؟

    جواب نمبر: 169457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:777-738/L=8/1440

    بل ادا کرنے یا کسی دوسرے کے اکاوٴنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے کی صورت میں جو رقم کیش بیک کی شکل میں ملتی ہے اس کی حیثیت تبرع وانعام کی ہے جس کے لیے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم بلاوجہ رقم ٹرانسفر کرنے سے احتراز بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند