• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169155

    عنوان: فرضی اور جعلی ڈگری سے حاصل كردہ نوكری كی تنخواہ كا حكم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما دین اس بارے میں کہ ایک شخص فرضی ڈگری سے نوکری کرتا ہے کیا اس کی تنخواہ حرام ہوگی؟

    جواب نمبر: 169155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 626-496/SN=07/1440

    تنخواہ چونکہ اجرتِ عمل ہوتی ہے؛ اس لئے اگر کوئی شخص فی نفسہاہلیت رکھتا ہے اور وہ امانت داری کے ساتھ فرض منصبی ادا کرتا ہے تو تنخواہ اس کے لئے حلال ہوگی اگرچہ نوکری اس نے فرضی ڈگری کے ذریعے حاصل کی ہو؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ رشوت وغیرہ دے کر فرضی ڈگری حاصل کرنا اور اسے نوکری کے لئے پیش کرنا سب شرعاً ناجائز ہے، اس سے احتراز واجب ہے، اگر کسی نے ایسا کر لیا ہے تو اس پر ضروری ہے کہ سچی پکی توبہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند