• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169148

    عنوان: بینك میں كس طرح كی ملازمت درست ہے؟

    سوال: میں بنک میں نوکری کرتا ہوں، کیا بنک میں نوکری کرنا جائز ہے اور اگر میرا کوئی اور ذریعہ معاش نہ ہو اسکے علاوہ تو کیا میں یہ نوکری جاری رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 169148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 735-672/L=07/1440

    بینک میں کسی ایسے کام کی ملازمت جس میں سودی امور لکھنے پڑھنے یا دستاویز تیار کرنے سے متعلق ہو جائز نہیں؛ البتہ جو امور سود سے متعلق نہیں مثلاً الیکشن کا کام وغیرہ ایسے کام کی گنجائش ہے اگر آپ کا کام سودی امور سے متعلق ہے تو اس ملازمت کی جگہ کسی اور جائز ملازمت کی تلاش شروع کردیں اور دوسری ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند