• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169019

    عنوان: کیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے ؟

    سوال: (۱) کیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے ؟ (۲) کیا لڑکی کے نکاح کے وقت جو کھانالڑ کی والے کھلاتے ہیں، اسے کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 169019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:551-488/sd=6/1440

    (۱) اگر اپنے اوپر اعتماد ہے کہ مقررہ مدت کے اندر سود لاگو ہونے سے پہلے پہلے بینک کو ادائیگی کردی جائے گی، تو کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی گنجائش ہے ۔

     وما لا یبطل بالشرط الفاسد القرض بأن أقرضتک ہذہ المأة بشرط أن تخدمنی شہرًا مثلاً فإنہ لا یبطل بہذا الشرط وذلک لأن الشروط الفاسدة من باب الربا وأنہ یختص بالمبادلة المالیّة، وہذہ العقود کلہا لیست بمعاوضة مالیة فلا توثر فیہا الشروط الفاسدة الخ (البحر الرائق ۳۱۲/۶، کتاب البیع باب المتفرقات، ط: زکریا، وللمزد من التفصیل راجع: الفتاوی العثمانیة (۳۵۲/۳، فصل فی البطاقات وأحکامہا، ط: نعیمیہ دیوبند)

    (۲) جی ہاں ! کھاسکتے ،مباح ہے ، لیکن لڑکی والوں کا دعوت کرنا مسنون نہیں ہے ، شادی میں صرف ولیمہ کی دعوت مسنون ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند