• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168699

    عنوان: موٹر كا كنیكشن چوری كی لائٹ سے چلانا

    سوال: حضرت، میرے گھر میں موٹر کا کنیکشن چوری سے استعمال ہوتا ہے ، اس کے بارے میں رہبری فرمائیں۔ جواب تھوڑا جلدی دیں۔

    جواب نمبر: 168699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 675-601/H=06/1440

    بجلی کی چوری خلافِ قانون کوئی صورت اختیار کرکے استعمال کرنا جائز نہیں محکمہ کے متعلقہ ملازمین سے رابطہ کرکے مطابق قانون استعمال کا نظام بنائیے اور جو کچھ غلطی ہوئی اس سے سچی پکی توبہ کریں اور جتنی رقم کی بجلی غیر قانونی طور پر استعمال کی گئی ہے، اتنی رقم کسی بہانے حکومت کے خزانے میں جمع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند