متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 168258
جواب نمبر: 16825801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 457-417/D=06/1440
والدین کے فیس ادا کرنے میں تاخیر کرنے کی صورت میں اسکول انتظامیہ کا ان سے مالی جرمانہ وصول کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، اس لئے کہ یہ تعزیر بالمال کے قبیل سے ہے اور تعزیر بالمال احناف کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ لا بأخذ مال في المذہب (الدر المختار: ۶/۱۰۵، ط: زکریا دیوبند)، والدین کے زیادہ تساہل کی روک تھام کے لئے افہام و تفہیم سے کام لیا جائے، اور ضرورت ہو تو جس بچے کے والدین تساہل کر رہے ہیں اس بچے کا نام کاٹ دیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے
کہ زید بیس پچیس سال سے حرام آمدنی کما رہا ہے کیوں کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کا ممبر
ہے، اس لیے وہ شریعت سے غیر آہنگ تجارت و کاروبار مثلاً بینکنگ اسٹاک میں تجارت
اور بغیر ڈلیوری کے شیئر زوغیرہ کی فروخت وغیر ہ پر کمیشن لیتا ہے۔ نیز وہ تعمیرات
کا کاروبار بھی کرتا ہے، لیکن وہ کاروباراس کے اسٹاک کاروبار سے بالکل چھوٹا ہے
۔گزشتہ سال زید نے اسٹاک مارکیٹ اور دبئی میں پراپرٹی کی تجارت میں نقصان ہونے کی
وجہ سے اپنا اکثر پیسہ کھودیا ۔ اب زید نے تو بہ کرلیا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ اب
کبھی بھی حرام آمدنی میں ملوث نہیں ہوگا (لیکن وہ اب بھی شریعت سے غیر آہنگ تجارت
میں اپنے گراہکوں سے کمیشن لے رہا ہے)۔ اس صورت میں کیا زید کا کھانا کھانا اور اس
کا تحفہ قبول کرنا درست ہے؟ اور وہ اپنا پیسہ کیسے پاک کرسکتا ہے کیوں کہ تمام پیسہ
یعنی حلال اور حرام ایک ساتھ ملا ہوا ہے؟زید کی لڑکی عالمہ ہے تو کیا اس کے ساتھ
شادی کرنا درست ہے؟ اس رشتہ میں کیا پریشانیاں آسکتی ہیں اور کن شرائط کے ساتھ یہ
شادی کرنی چاہیے؟ یہ اطلاع زید کے ملازمین اور مارکیٹ کے کچھ مستند ذرائع سے معلوم
کرکے آپ کو دی جارہی ہیں۔عموماً ہماری اسٹاک مارکیٹ میں اسی سے نوے فیصد کاروباری
سرگرمیاں جو کہ واقع ہورہی ہیں حرام ہیں۔ انسان کو اس اطلاع پر بھروسہ کرنا چاہیے یا
یقین کرنا چاہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے؟ اور دوسرے لوگ زید کی آمدنی پر کیسے تبصرہ
کرسکتے ہیں،کیا فیصلہ زید کی ظاہر ی معلومات پر کیا جائے گا؟ اس کے گھر کھانا
کھانا، زید سے تحفہ لینا، اس کی لڑکی سے شادی کرنا وغیرہ کیا حلال و حرام کا
معاملہ ہے یا فتوی یا تقوی کا معاملہ ہے؟
تصویر والا شادی کارڈ چھاپنا؟
1707 مناظرمیں سرکاری نوکری کرتاہوں۔میں کچھ جزو قتی نوکری بھی کرتا ہوں۔ لیکن میں جزو قتی نوکری کے لیے اپنے دوست کے نام پر ملازم ہوں ۔ اس کے لیے میں نے اپنے دوست کی اجازت حاصل کی ہے۔ لیکن کمپنی کے لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔اگر کمپنی کو یہ بات معلوم ہوجائے تو وہ اس نوکری کوختم کردیں گے۔ اس وجہ سے میں نے اپنی شناخت کو بھی تبدیل کرلیا ہے۔ مجھے بتائیں کہ کیا میری جزوقتی نوکری سے کمایا ہوا پیسہ میرے لیے حلال ہوگا یا حرام؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1972 مناظرمیری موبائل رفلنگ کی دکان ہے جیسے ہچ،
ائرٹیل، آئڈیا وغیرہ۔ دکان کے اندر کمپنی والے بڑے بڑے پوسٹر لگاتے ہیں جس میں
تصویریں ہوتی ہیں او رسم کارڈ کے اوپر بھی نمونے والی تصویریں ہوتی ہیں تو ان
تصویروں کودوکان کے اندر رکھنا جائز ہے یا نہیں؟اور ان نمونوں کو رکھنا کیسا ہے؟
ریڈی
میڈ کپڑے کی دکانوں میں گراہکوں کو کپڑے اور اس کی فٹنگ کو دکھانے کے لیے مجسمہ
رکھنا کیسا ہے؟