• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168184

    عنوان: کیا کمپیوٹر یا موبائل میں گیم کھیلنا جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کمپیوٹر یا موبائل میں گیم کھیلنا جائز ہے؟ جب کہ میں الحمد للہ، فرائض و سنت اور دیگر چیز یعنی ذکر و تلاوت کی پابندی کرتاہوں تو کیا اس صورت حال میں ویڈیو گیم کھیلنا جائز ہے؟ بعض ساتھی کہتے ہیں کہ اگر نماز، ذکر، تلاوت میں مسئلہ نہیں آرہا ہے تو ویڈیو گیم کھیل سکتے ہیں۔ اگر گنجائش ہے تو کس حالت میں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 168184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:392-380/sd=5/1440

    کمپیوٹر یاموبائل میں گیم کھیلنا اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنا ہے ، یہ ایک لایعنی کام ہے ، اس سے احتراز لازم ہے ، اگرچہ آپ فرائض و سنن اور ذکر وتلاوت کے پابند ہوں۔ عن أبی ہریرة رضی اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من حسن إسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ۔ (سنن الترمذی، أبواب الزہد / باب ما جاء من تکلّم بالکلمة لیضحک الناس ،رقم: ۲۲۱۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند