• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167983

    عنوان: چوری كے گیس پر پكائے گئے كھانے كا حكم؟

    سوال: ہم جو ایل پی جی(LPG) کھانا بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ چوری کی ہوتی ہے تو کیا اس گیس میں بنا ہوا کھانا بھی حرام ہوگا؟

    جواب نمبر: 167983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 620-555/B=05/1440

    اگر کھانے کی تمام اشیاء جائز اور حلال آمدنی کی ہیں اور انہیں چوری کئے ہوئے گیس پر پکایا گیا ہے تو کھانا فی نفسہحلال اور جائز رہے گا البتہ چوری کیا ہوا گیس لینا اور اس کا استعمال کرنا یہ ناجائز ہوگا۔ اور اس پر گناہ ملے گا۔ جائز گیس خرید کر استعمال میں لانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند