• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 16712

    عنوان:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میرے گھر میں ٹی وی ہے اور میں دل سے چاہتی ہوں کہ یہ کفریات ہمارے گھر سے ختم ہو جائے (آمین۔)۔ مگر میرا ایک سوال ہے کہ اگر کیبل نہ ہو اور بچے گھر میں رہ کر اس پر صرف ویڈیوگیم، پلے اسٹیشن کھیلیں تو کیا اجازت ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1660=1323-10/1430

    ٹیلی ویژن آلہ لہو ولعب ہے ویڈیو گیم یا کسی اور مقصد کے لیے بھی اس کا گھر میں رکھنا جائز نہیں: ولو أمسک في بیتہ شیئًا من المعازف والملاہي کرہ ویأثم وإن کان لا یستعملہا لأن إمساک ھذہ الأشیاء یکون اللہو عادة (خلاصة الفتاوی)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند