• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167103

    عنوان: ایپ استعمال كرنے جو پیسہ ملتا ہے وہ حلال ہے یا حرام؟

    سوال: میرے موبائل میں ایک سوفٹ وئیر کو موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد اسی سوفٹ وئیر سے کچھ روپئے کسی کو بھی ٹرانسفر کرنے پر ہمیں ریوارڈ (Rewards )کے نام پر کچھ روپئے ملتے ہیں اور وہ ہمارے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں تو کیا وہ پیسہ حلال ہے میرے لیے؟ اور ہم جتنے لوگوں کو انوائٹ کریں گے اس سوفٹ وئیر کے لیے ہمیں اور جس کو انوائٹ کیا ہے اسے بھی کچھ روپئے ملتے ہیں تو کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے؟ اس پر مسئلہ کیا ہے بتائیں۔

    جواب نمبر: 167103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 338-340/L=04/1440

    صورت مسئولہ میں موبائل میں سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کے بعد اسی سوفٹ ویئر سے ایک اکاوٴنٹ سے دوسرے اکاوٴنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے اسی طرح اگر کوئی سوفٹ ویئر دوسرے کو بھیجے اور دوسرا اپنے موبائل میں انسٹال کرے تو اس پر سوفٹ ویئر بھیجنے والے کو اور جس کو بھیجا ہے اس کو اَیپ کمپنی کی طرف سے جو پیسہ ملتا ہے اس کا لینا بھی شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند