• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167034

    عنوان: فرضی تعمیر لكھواكر بڑھی ہوئی قیمت حكومت سے وصول كرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں زید کی ایک زمین ہے جس کی بازار میں قیمت بارہ لاکھ روپئے ہے ، لیکن سرکاری قیمت پانچ لاکھ کے قریب ہے ، گورنمنٹ روڈ چوڑی کرنے کے لئے زید کی زمین کا کچھ حصہ اقوائر کر رہی ہے اور اس کا معاوضہ بہت کم تقریبا تین لاکھ تیس ہزار کے حساب سے دے رہی ہے . لیکھپال نے اس زمین پر فرضی تعمیرات وغیرہ لکھوا کر رقم بڑھوا دی ہے ، لیکن اب بھی وہ تمام رقم زمین کی مارکیٹ قیمت سے کم ہے . کیا زید کے لئے ایسی تمام رقم استعمال میں لانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 167034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 376-344/H=3/1440

    اگر یہ حقیقت ہے کہ اب بھی وہ تمام رقم زمین کی مارکیٹ (قیمت مثل) سے کم ہے تو ایسی تمام رقم کا استعمال آ پ کے حق میں حرام و ناجائز نہیں ہے مگر لیکھپال نے جو کچھ کیا وہ قانوناً درست نہیں اور شریعت مطہرہ بھی اس کو استحسان کی نظر سے نہیں دیکھتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند