• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167020

    عنوان: لون ادا نہ كرپانے كے سبب بینك گاڑی كو ضبط كركے بیچے تو كیا اس گاڑی كو خردینا درست ہے؟

    سوال: جو لوگ لون کلیر نہیں کرتے ان گاڑیوں کو بینک ضبط کرتی ہے اور آن لائن نیلام کرتی ہے تو کیا ہم ان گاڑیوں کو خرید کر بیچ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 244-227/D=4/1440

    گاڑی کے واسطے لون لینے والے نے جب وقت مقررہ پر قسطیں ادا نہیں کیں تو بینک کو اختیار ہے کہ گاڑی فروخت کرکے اپنی مابقی رقم وصول کرلے لہٰذا صورت مسئولہ میں بینک کا گاڑی ضبط کرکے نیلام کرنا شرعاً جواز کے دائرہ میں آتا ہے۔ البتہ خریدنے والے کو یہ دیکھنا چاہئے کہ اگر اسی دام میں مل رہی ہے جو اس کنڈیشن کی گاڑیوں کی بازار میں قیمت ہوتی ہے تب تو خریدنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر بازاری قیمت بہت زیادہ ہے اور یہ بہت کم میں مل رہی ہے تو پھر احتراز کرنا چاہئے کہ گاڑی کے مالک کا اس میں نقصان ہے۔ اور کبھی بینک والوں کو رشوت دے کر خریدنے والا کم قیمت میں لے لیتا ہے یہ بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند