• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 16643

    عنوان:

    ایک سوال یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کا شوہر یہ چاہتا ہے کہ اس کے اور اولاد ہو اور اس کی بیوی دو بچوں سے زیادہ نہ چاہتی ہو اور اس بنا پر اس سے دور رہتی ہو توایسے شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا بیوی کی یہ سوچ صحیح ہے جب کہ وہ صحت مند ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1626=1290-10/1430

    شوہر کی سوچ درست ہے کیونکہ تکثیر امت اجابت رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منشأ ہے، بیوی کا بغیر کسی عذر کے اولاد نہ چاہنا اور شوہر سے دور رہنا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند