• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166392

    عنوان: کسی کاپی رائٹ کتاب کی فوٹو کاپی كرانا؟

    سوال: کیا ہم کسی کاپی رائٹ کتاب (copywrited book)کی فوٹو کاپی کرسکتے ہیں؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 166392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 221-185/M=2/1440

    جن کتابوں کے حقوق بحق طبع محفوظ ہیں، ان کو خرید کر اپنی ضرورت کے لئے فوٹو کاپی کرا سکتے ہیں یا کسی کی کتاب عاریةً لے کر اس کی اجازت سے فوٹو کاپی کرا سکتے ہیں، اس سے ناشر کو کوئی ضرر نہیں پہونچتا لیکن باضابطہ ان کتابوں کی سینکڑوں فوٹو کاپیاں بنواکر کم قیمت پر لوگوں کو فروخت کرنے سے بچنا چاہئے اس سے حقوق محفوظ کرنے والے ناشر کتب کو ضرر پہونچتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند