• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165771

    عنوان: تصویر کی آنکھیں مٹادی جائیں یا ڈھک دی جائیں تو کیا حکم ہوگا؟

    سوال: کیا تصویر اگر اس کی صرف آنکھوں کو مٹایا جائے یا دھوپ والی عینک پہنائی جائے ایسے کہ آنکھیں نظر نہ آ ئیں تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 165771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 106-94/D=2/1440

    آنکھ کے ساتھ ناک یا چہرہ بھی مسخ کر دیا جائے یعنی جن اعضا سے صورت کی تشکیل ہوتی ہے اور اس سے ذی روح حیوان بنتا ہے انہیں ختم کر دیا جائے یا مٹا دیا جائے۔

    دھوپ کا عینک پہنا دینے سے یہ بات پیدا نہیں ہوتی بلکہ آنکھ اگرچہ نظر نہیں آتی لیکن صورت میں حسن پیدا ہو جاتا ہے جب کہ صورت کو مسخ کرنے کا حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند