• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165697

    عنوان: اونیڈ ایپ کی کمائی كیسی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ. ایک اینڈروائیڈ موبائیل ایپ ہے OneAd کے نام سے یہ OneAdvantage کمپنی کی ہے ۔ یہ کمپنی اپنے اس ایپ کے ذریعہ مختلف کمپنیوں’ اداروں کا اشتہار کرتی ہے ’ چونکہ یہ ایک اشتہاری کمپنی ہے اس لیے اپنے اشتہار کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے اسے یہ ضروری ہے کہ اس کا یہ OneAd ایپ زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں۔ اس کے لیے یہ کمپنی ریفرل کوڈ کا استعمال کر رہی ہے یعنی ہر صارف کو ایک ریفر کوڈ اس OneAd ایپ میں کمپنی کی طرف سے دیا جاتا ہے اس ریفر کوڈ کی لمٹ کمپنی نے دس لیول تک دی ہے اس سے آگے نہیں جو صارف کسی شخص کے موبائل میں اس ایپ کو اپنے ریفر کوڈ سے انسٹال کرواتا ہے تو اس کے بدلے اسے یہ کمپنی ہر ماہ ۴ روپئے دے گی۔ ٹھیک اسی طرح اس کے نیچے کاصارف بھی کسی اور کے موبائل میں اس ایپ کو انسٹال کرواتا ہے تو سب سے پہلے صارف کو اس شخص کا ۲/ روپئے ملے گا یعنی ۔ پہلے لیول کا ۴ /دوسرے لیول کا ۲/ تیسرے لیول کا ۱/ روپئے اور اسی طرح آگے دس لیول تک۔ ۱ کمپنی اس میں آزاد ہے کہ وہ چاہے کسی بھی چیز کااشتہار دے سکتی ہے ۔ ۲ جو اشتہارات کمپنی اس ایپ کے ذریعے کرتی چاہے کسی ایپ کا اشتہار ہو یا برہنہ فوٹو کا ان تمام کو بند کرنے کا علادہ سے سسٹم موجود ہے " جس سے موبائل پر ایک بھی اشتہار نہیں آئے گا اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں اس ایپ کا استعمال کرنا نیز اپنے منافع کے لیے دوسروں کو اس کے استعمال کی ترغیب دینا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر جائز ہے تو کون سی صورت میں اور ناجائز ہے تو کونسی صورت میں جواب مدلل دیجیے گا’ المستفتی: اوصاف نوٹ : اگر آپ کا جواب لیٹر پیڈ میں مل جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔ خیرا و احسن الجزا

    جواب نمبر: 165697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-48/sd=2/1440

     اشتہاری کمپنی کے ذریعے نفع حاصل کرنے کی جو تفصیل لکھی گئی، اُس کی رو سے اس ایپ کا استعمال اور دوسروں کو اس کے استعمال کی ترغیب دینا جائز نہیں ہے ، نیچے کے صارفین کے ایپ انسٹال کرنے پر پہلے صارفین کو جو نفع ملتا ہے ، اُس میں پہلے صارفین کی کسی محنت و عمل کا دخل نہیں ہوتا، اس لیے مجموعی طور پر اس ایپ کا استعمال ناجائز ہے خواہ حرام اشیاء یا جاندار کی تصاویر پر مشتمل اشتہارات کو بند کردیاجائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند