• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 16500

    عنوان:

    کیا ران او رگھٹنے ستر کا حصہ ہیں؟ کیا کسی کی ران اور گھٹنے پر کپڑوں کے اوپر سے ہاتھ رکھ سکتے ہیں؟ کیا کسی کے ران اور گھٹنے دبا سکتے ہیں؟ کیا کسی کی ران پر سر رکھ کر لیٹ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ران او رگھٹنے ستر کا حصہ ہیں؟ کیا کسی کی ران اور گھٹنے پر کپڑوں کے اوپر سے ہاتھ رکھ سکتے ہیں؟ کیا کسی کے ران اور گھٹنے دبا سکتے ہیں؟ کیا کسی کی ران پر سر رکھ کر لیٹ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 16500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1661=1510-1430

    جی ہاں ران اور گھٹنے ستر کا حصہ ہیں، کپڑوں کے اوپر سے ران اور گھٹنے کو دباسکتے ہیں۔ کسی کی ران پر سر رکھ کر لیٹ بھی سکتے ہیں بشرطیکہ کسی کے فتنہ میں ابتلا کا اندیشہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند