• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164894

    عنوان: بجلی، پانی وغیرہ کی بل کے ساتھ جو پنالٹی وصول کی جاتی ہے اس کا حکم کیسا ہے؟

    سوال: یوٹیلیٹی بل(Utility bills) پر جو پنالٹی دی جاتی ہے تو کیا وہ سود کے زمرے میں ہے یا نہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1352-1062/SN=1/1440

    بجلی ، پانی وغیرہ کی بل کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے جو جرمانہ ادا کیا جاتا ہے، یہ شرعاً تعزیر مالی کی شکل ہے اور تعزیر مالی شرعاً جائز نہیں ہے، اور تعزیر مالی کی شکل میں وصول کردہ رقم بھی بحکم ”سود“ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند