متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 163916
جواب نمبر: 163916
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1196-912/SN=12/1439
سوال سے یہ واضح نہیں کہ جو شخص آپ کو کام دلاتا ہے وہ کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کا ملازم عہدے دار ہوتا ہے یا عام آدمی؟ نیز اس سے آپ کا کوئی معاملہ پہلے سے طے رہتا ہے یا نہیں؟ اگر رہتا ہے تو اس کی تفصیل کیا ہے؟ ان امور کی وضاحت آنے کے بعد ہی کوئی حتمی حکم لکھا جا سکتا ہے؛ البتہ یہاں یہ عرض ہے کہ چونکہ آج کل لوگ بالعموم شرعی ضرورت کے بغیر ہی سی سی کیمرہ لگوا رہے ہیں جب کہ سخت ضرورت کے بغیر سی سی کیمرہ لگانا شرعاً جائز نہیں ہے؛ کیونکہ اس میں تصویر کشی پائی جاتی ہے اور تصویر کشی سخت ناجائز اور حرام ہے؛ اس لئے آپ سی سی کیمرہ کے کام کے بجائے کوئی دوسرا کام اختیار کریں؛ تاکہ آپ کا شمار گناہ کے کام میں تعاون کرنے والوں میں نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند