• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163724

    عنوان: کیا سرکاری ہینڈ پمپ سے اپنے گھر کا سبمرسبل لگوانا جائز ہے؟

    سوال: میرے گاوٴں کے کچھ لوگوں نے الگ الگ ہینڈ پمپ جو کہ سرکاری تھا اور اس سے دوسرے لوگ بھی پانی بھرتے تھے لیکن کچھ لوگوں نے اس ہینڈ پمپ سے اپنے گھر میں سبمرسبل لگوا لیا ہے حالانکہ پانی ابھی بھی اس ہینڈ پمپ سے بھرا جاتا ہے لیکن سبمرسبل لگے ہونے کی وجہ سے دیر لگتی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے اور گاوٴں کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کے گھروں کا پانی پینا جائز نہیں کیونکہ ان لوگوں نے سرکاری ہینڈ پمپ سے سبمرسبل لگوایا ہے اور سرکاری چیز کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھنا صحیح نہیں ہے ۔ برائے مہربانی مسئلہ بتائیں کہ کیا صحیح ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1400-1330/L=12/1439

    حکومت کی طرف سے جو ہینڈ پمپ گاوٴں کے اندر لوگوں کی سہولت کے لئے لگائے جاتے ہیں وہ چونکہ سب کے لئے عام ہیں اور سب کا حق ان سے متعلق ہوتا ہے لہٰذا ان کے اندر اپنا ذاتی سمرسبل لگانا اور اس کو اپنی مملوکہ چیز کی طرح استعمال کرنا شرعاً درست نہیں جہاں تک مسئلہ ہے ان کے گھروں سے پانی پینے کا تو محض اس فعل کے ارتکاب کی وجہ سے ان کے گھروں کا پانی پینا ناجائز نہ ہوگا۔ وفي المنتقی: إذا أراد أن یبنی کنیفا أو ظلة علی طریق العامة فإنی أمنعہ عن ذلک وإن بنی ثم اختصموا نظرت فی ذلک فإن کان فیہ ضرر أمرتہ أن یقلع وإن لم یکن فیہ ضرر ترکتہ علی حالہ وقال محمد- رحمہ اللہ تعالی - إذا أخرج الکنیف ولم یدخلہ فی دارہ ولم یکن فیہ ضرر ترکتہ وإن أدخلہ دارہ منع عنہ (فتاوی ہندیہ: ۵/۴۲۷، ط: اتحاد دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند