• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 16350

    عنوان:

    میں آپ سے کاروبار کے موضوع پر سوال کرنا چاہتاہوں۔ میں فرانس میں رہتا ہوں اور میں کاسمیٹک کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں بشمول طبعی انسانی بال اور مصنوعی بال کی فروخت کے ،کیوں کہ یہاں فرانس میں افریقی لوگ بہت بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور اس طرح کا کاروبار یہاں اچھی طرح سے چلتا ہے۔ اس لیے مجھ کو بتائیں کہ اس طرح کا کاروبار حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کوتفصیل عطا فرمائیں کیوں کہ یہاں پر ہمارے بہت سارے بھائی اس طرح کے کاروبار میں شامل ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1802=274k-10/1430

    انسانی بال کی خرید وفروخت ناجائز ہے، البتہ مصنوعی بال کی خرید وفروخت جائز ہے۔ قال في الدر وبطل بیع مال غیر متقوم ․․․ وشعر الإنسان (شامی ج:۹/ص:۲۴۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند