• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162816

    عنوان: یہودی اشیا کا استعمال كا حكم

    سوال: مولانا آج کل جو یہ کہا جا رہا ہے کہ جو کولڈرنکس اور یہودی پروڈکٹس ہیں ان کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس سے جو پیسا ملتا ہے اس پیسے سے یہودی ہتھیار بناتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اس طرح کا معاشی بائیکاٹ اسلام میں جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 162816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1055-1147/B=1/1440

    کسی معتبر لیباریٹری میں دو دیندار، دیانتدار ڈاکٹروں کے سامنے اس ڈرنک کی جانچ کرلی جائے، اگر واقعی اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز کی ملاوٹ ہے تو اس سے بچنا مسلمان کو ضروری ہے، اور مذکورہ حالات میں اس کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں اور یہ بات کہ اس کے پیسوں سے یہودی ہتھیار خریدتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں یہ بات تحقیق طلب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند