• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1623

    عنوان:

    بہت سے استعمال ہونے والی مصنوعات جیسے ہیئر کریم (بالوں میں لگا نے والی کریم) ، پرفیوم وغیرہ کے بنانے میں الکحل ملایا جاتاہے۔ کیا ان منصوعات کا ا ستعمال درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فر مائیں۔

    سوال:

    بہت سے استعمال ہونے والی مصنوعات جیسے ہیئر کریم (بالوں میں لگا نے والی کریم) ، پرفیوم وغیرہ کے بنانے میں الکحل ملایا جاتاہے۔ کیا ان منصوعات کا ا ستعمال درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فر مائیں۔

    جواب نمبر: 1623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 531/ د= 525/ د

    انگور والی کچی شراب، انگور کی پکی شراب، منقی اور کھجور کی شراب نجس ہے، اسکاایک قطرہ بھی حرام ہے کسی چیز میں شامل ہو تو اس کا استعمال بھی حرام ہے۔ یہی حکم الکوحل (اسپرٹ) کا بھی ہے ۔ باہر ممالک سے جو پرفیوم یا ہیرکریم آتے ہیں اگر ان میں ان خمور اربعہ سے تیارکیا ہوا الکوحل شامل کیا گیا ہو اور یقینی معلوم ہو تو اس کا استعمال بھی حرام ہے اور شبہ ہو تو احتیاط ضروری ہے۔ البتہ عام طور پر پرفیوم وغیرہ میں جو الکوحل ملائے جاتے ہیں وہ ان خمور اربعہ مذکورہ سے نہیں بنائے جاتے بلکہ آلو، جو، گیہوں وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں، اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ پھر بھی نماز میں احتیاط کرلینا بہتر ہے کیونکہ اسپرے کرنے میں کبھی مقدار زیادہ بھی ہوسکتی ہے جس سے نماز مشتبہ ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند