• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162053

    عنوان: سروے کی ویب سائٹ سے پیسہ کمانا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ہذا کے سلسلہ میں؟ کچھ ویب سائٹس ہیں جو آپ کو ان کے سروے پورے کرنے پر پیسے دیتی ہیں۔ اس میں وہ آپ سے دوسری کمپنیوں کے پروڈکٹس اور اپنے پروڈکٹس وغیرہ کے سلسلہ میں رائے لیتے ہیں۔ اور ان کو کیسے بہتر بنایا جا سکے یہ سب پوچھتے ہیں؟ ایک سروے پورا کرنے میں قریباً ۲۰-۳۰ منٹ لگ جاتے ہیں۔ لیکن اس میں وہ ہم سے کوئی پیسے نہیں لیتے نہ پہلے اور بعد میں کیا یہ پیسے حلال ہیں؟

    جواب نمبر: 162053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1277-1109/L=10/1439

    اگر وہ کمپنیاں رقم نہیں لیتی ہیں اور نہ ہی کوئی ایسا معاہدہ کرتی ہیں جو شرعاً درست نہ ہو اور کمپنی کے پروڈکٹس جائز ہوں تو فی نفسہ سروے پورا کرکے رقم لینے میں مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند