• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162005

    عنوان: سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں سرکار بھینسوں کوخریدنے کیلئے کسی شخص کومدد کی غرض سے پچاس لاکھ روپئے دیتی ہے اور اس پچاس لاکھ میں سے صرف پچیس لاکھ روپے واپس لیتی ہے اور اگر ان پیسوں سے خریدی ہوئی بھینسوں میں سے کوئی بھنس مرجاتی ہے تو اس کی رقم یا بھنس خریدکر دیتی ہے کیا یہ حکومت کی اسکیم ہمارے لئے جائز ہوگی؟

    جواب نمبر: 162005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1173-949sd=9/1439

    آپ نے حکومت کے قرض دینے کی جو تفصیل لکھی ہے، اگر وہ صحیح اور واقع کے مطابق ہے، تو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا جائز ہے، یہ حکومت کی طرف سے تبرع اور تعاون کی شکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند