• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161943

    عنوان: سوفٹ ویر استعمال كرنے پر كمپنی كی طرف سے ملنے والی رقم كیا حلال ہے؟

    سوال: حضرت، آجکل جو اِینڈرائڈ سافٹ ویئر، پیسے کو ٹرانسفر کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جیسے کہ تیز، پے ٹی ایم، فون پے، ان کے ذریعہ رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے پر کچھ رقم سافٹ ویئر کمپنی کی طرف سے ہمیں دی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں خلاصہ مطلوب ہے، جائز ہے یا ناجائز؟ تیز سافٹ ویئر کے ذریعہ کسی کو رقم بھیجنے سے کمپنی ہمیں کچھ رقم دیتی ہے، اور کچھ ایسے آفرز ہیں جو ہ ہفتہ کے بعد لاٹری کے طور پر ملتے ہیں، تو ایسے جو بھی سافٹ ویئرز ہیں اس کے بارے میں معلومات مطلوب ہے ،حلال ہے یا حرام؟ اس سے پہلے بھی میں نے ایک سوال کیا تھا موبائل سافٹ ویئر کے متعلق دارالافتاء سے لیکن کچھ جواب نہیں ملا۔ نوٹ: بعینہ سوال مستفتی نے انگریزی میں دوسرے ای میل ([email protected]) اور آئی نمبر (160636) سے کیا ہے۔

    جواب نمبر: 161943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1237-1142/L=10/1439

    مختلف کمپنیوں کے سافٹ وییر استعمال کرنے کی صورت میں ان کمپنیوں کی طرف سے کیش بیک وغیرہ کی شکل میں ملنے والی رقم یا سامان کی حیثیت تبرعِ محض اور انعام کی ہے جس کے لینے میں مضائقہ نہیں،اگر یہ انعام قرعہ کی شکل میں ملے تواس کے لینے میں بھی بظاہر کوئی حرج نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند