• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1606

    عنوان:

    کیمرہ اور ویڈیو گرافی ولا فون استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میراسوال یہ ہے کہ میر ے پاس رنگین سیل فون ہے اوراس میں کیمرہ اور ویڈیو گرافی بھی ہیں تو جاننا چاپتا ہوں کہ کیا ایسا فون استعمال کرسکتے ہیں؟ میں نے اس میں پورا قرآن شریف محفوظ کیا ہے، تو کیا اس میں محفوظ کرنا جائز ہے؟ اور با تھ روم وہ غیرہ میں بھول کر لے جا نا، اسلا می نظر سے کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 530/ م= 528/ م

     

    رنگین سیل فون کا جائز استعمال جائز ہے اور ناجائز استعمال ناجائز ہے اور یہ استعمال کرنے والے کی نیت و مقاصد کے اختلاف سے حکم مختلف ہوجائے گا کما في رد المحتار: ألا تری أن ضرب تلک الآلة بعینھا حل تارة وحرم أخری باختلاف النّیة بسماعھا والأمور بمقاصدھا موبائل فون میں قرآن شریف محفوظ کرنا اچھا نہیں بالخصوص جس موبائل کیمرے کے ذریعہ تصویر لی جاتی ہو اور ویڈیو گرافی ہوتی ہو، ایسے موبائل میں قرآن شریف محفوظ کرنا یہ قرآن کی بے ادبی ہے؛ لہٰذا قرآن شریف کو موبائل سے ختم کردینا چاہیے اور جب تک ختم نہ ہو اس کو باتھ روم وغیرہ میں لے جانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند