• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160270

    عنوان: مدرسے كے سفیر كو تنخواہ كے ساتھ الگ سے انعام دینا؟

    سوال: اگر ناظم مدرسہ اپنے یہاں کسی سفیر کو تنخواہ کے ساتھ ہر 10000دس ہزار روپئے پر دوہزار روپئے انعام بھی متعین کرتاہے تو یہ صورت مسئلے کے اعتبار سے جائز ہے یا ناجائز ؟دلائل کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:787-736/M=7/1439

    اگر سفیر کی تنخواہ مقرر ہے اور وہ چندے کی پوری رقم لاکر مدرسہ کے حوالے کردیتا ہے اور مدرسہ اپنی صواب دید کے مطابق یا طے شدہ ضابطے کے مطابق اس کی حسن کارکردگی کی بنا پر کچھ فیصدی کمیشن (انعام) اپنے امدادی فنڈ سے دیتا ہے تو ایک قول پر اس کی گنجائش ہے لیکن دس ہزار پر دو ہزار روپئے یعنی بیس فیصد انعام رکھنا جب کہ تنخواہ اس کے علاوہ ہے یہ مقدار زیادہ ہے، بہتر یہ ہے کہ حسن کارکردگی کی بنا پر اس کی تنخواہ میں معقول اضافہ کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند