• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160265

    عنوان: جن پر تصویر بنی ہو اس كا بیچنا كیسا ہے؟

    سوال: گڑیا، اسپرے (پرفیوم)، باڈی اسپرے وغیرہ بیچنا کیسا ہے؟ میری دکان ہے اس میں میں مختلف طرح کی اشیاء فروخت کرتا ہوں مثلاً اسپرے، باڈی اسپرے، بچوں کا کپڑا جس پر اکثر کارٹون چھپے ہوئے ہوتے ہیں، تو کیا یہ چیزیں شرعی لحاظ سے فروخت کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کاسمیٹکس (زیبائشی چیزیں) کے زیادہ تر چیزیں جیسے شیمپو بلیچ کریم اور فیس واش وغیرہ پر اکثر لڑکیوں کی نیم برہنہ تصویریں ہوتی ہیں تو میں کالا مارکر کے ذریعہ تصویر کے نیم برہنہ حصے کو ڈھانپتا ہوں یعنی اس کو مارکر کے ذریعہ چھپاتا ہوں، تو کیا ایسی چیزیں فروخت کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 160265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:813-654/B=8/1439

    ایسی چیزوں کا بیچنا جن پر تصویریں بنی ہوئی ہوتی ہے درست ہے۔ البتہ بعینہتصویر کا مجسمہ جیسا کہ پلاسٹک کے کتے بلی بنے ہوئے ہوتے ہیں ان کا بیچنا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند