متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 159967
جواب نمبر: 159967
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:786-599/sn=7/1439
اگرا تفاقاً کبھی مجبوری میں بلا ٹکٹ سفر کرلے تو جتنے روپئے کا ٹکٹ ہو اتنے کا کوئی جنرل ٹکٹ کاوٴنٹر سے لے کر کر چاک کردے، اس سے ٹکٹ کا پیسہ حکومت کے خزانے میں پہنچ جائے گا۔ اس سے ٹکٹ کا پیسہ غریب کو صدقہ کردینے سے ذمہ فارغ نہ ہوگا۔ یستفاد مما في الدر مع الرد: غصب دراہم إنسان من کیسہ ثم ردہا فیہ بلا علمہ برء وکذا لو سلمہ إلیہ بجہة أخری کہبة أو إیداع أو شراء وکذا لو أطعمہ فأکلہ․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۹/۲۶۷، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند