• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159942

    عنوان: مقررہ تاریخ نكلنے كے بعد زائد رقم لینے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: بجلی کے بل پر آخری تاریخ کے بعد جو رقم ادا کی جاتی ہے وہ کس زمرے میں آتی ہے ۔ اور سکول میں مقررہ تاریخ کے بعد جو جرمانہ لیا جاتا ہے ۔ اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں۔مجھے ایک دوست نے بتا کر پریشان کر دیا ہے کہ یہ سود میں آتا ہے کیونکہ اشیاء کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔

    جواب نمبر: 159942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:755-590/B=7/1439

    دونوں صورتوں میں جو زائد رقم وصول کی جاتی ہے وہ تعزیرِ مالی ہے اور تعزیر مالی کی شرعاً اجازت نہیں ہے، نیز اس طریقے پر مال حاصل کرنا ناجائز وحرام ہے، وفي البحر: ولا یکون التعزیر بأخذ المال من الجاني في المذہب (مجمع الأنہر: ۲/ ۳۷۱، مکتبہ فقیہ الامت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند