• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159738

    عنوان: سوشل میڈیا پر شاعری اور نامحرم سے بے تکلفانہ گفتگو

    سوال: مفتی صاحب ! مختصرا پوچھنا ہے کہ شاعری کے متعلق کیا حکم ہے ؟ کس قسم کی شاعری جائز ہے اور ناجائز ؟ کیا کنواروں اور شادی شدہ مرد و عورت کے لئے کسی قسم کے الگ الگ احکام ہیں شاعری سے متعلق؟ دوسرا سوال انٹرنیٹ پر فیسبک ٹویٹر انسٹاگرام جیسی سوشل سائٹس پر نامحرم لڑکے لڑکیاں اور مرد و عورت اک دوسرے کو ایڈ کر سکتے ہیں کیا ؟ ایڈ کرنے کے بعد اک دوسرے کی پوسٹس ، ٹویٹس لائکس فیورٹ شئیر کر سکتے ہیں ؟ ایک دوسرے سے ٹائم لائن پر یا وال پر گفتگو کر سکتے ہیں جسے باقی لوگ بھی دیکھ پڑھ سکتے ہوں ؟ سمائلیز ایموٹیکونز کا استعمال کر سکتے ہیں کیا نامحرم اک دوسرے کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے ؟ نامحرم لڑکے لڑکیاں مرد و عورت ہنسی مزاح لطیفے قہقہے ٹھٹھا لگا سکتے ہیں اک دوسرے سے چیٹ کے دوراں ؟

    جواب نمبر: 159738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:716-663/M=7/1439

    (۱) جو شاعری اچھے مضامین مثلاً خدا کی قدرت، وحدانیت، آخرت، رسالت، حکمت وغیرہ جیسے مضامین پر مشتمل ہو وہ جائز ہے اورجو شاعری ناجائز عشق ومحبت، ہجو، عورت وامرد کے محاسن واوصاف کے بیان اور شہوت انگیز باتوں پر مشتمل ہو وہ ناجائز ہے۔ اور یہ احکام کنوارے اور شادی شدہ سب کے لیے یکساں ہیں۔

    (۲) یہ سب امور ناجائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند