• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159578

    عنوان: جس كمپیوٹر میں اسلامی كتابیں ہوں اس میں ویڈیو دیكھنا؟

    سوال: میرا سوال ہے معزز علماء کرام سے کہ موبائیل یا کمپیوٹر میں اسلامی کتابیں ویڈیو اور بیانات موجود ہے ، کیا اس مذکورہ سیسٹمز میں فخش ویڈیوز دیکھے جا سکتے ہیں ؟ دوسری سوال اپنی ہی بیوی سے موبائل پر اوورال سیکس کرنا ٹھیک ہے ؟ اور اپنی شہوت پوری کرتے ہیں؟ امید ہے کہ پرامید اور تسلی بخش جواب سے نوازیں گے ۔ دعاؤں کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 159578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:776-758/H=7/1439

    موبائل یا کمپیوٹر میں مطلق ویڈیو دیکھنا ہی منع ہے کہ وہ تصویر محرم میں داخل ہے، پھر فحش ویڈیوز وغیرہ دیکھنا تو بدرجہٴ اولی ناجائز ہوگا اس سے اجتناب ضروری ہے، موبائل پر بیوی سے بھی اورل سیکس کرنا بے حیائی وال عمل ہے جو کہ ناجائز ہے اور اس میں دیگر مفاسد بھی ہیں اس لیے اس سے اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند