• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159540

    عنوان: كیا عورت مسجد میں نماز پڑھ سكتی ہے ؟

    سوال: ایک عورت اچانک مسجد میں آئی اور کہا: کیا میں یہاں نماز پڑھ سکتی ہوں؟ لیکن میں نے جواب نہیں دیا۔ اگر وہ اور پوچھے تو میں کیا جواب دوں؟

    جواب نمبر: 159540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:691-614/M=6/1439

    اگر وہ عورت پوچھے تو بتادیجیے کہ شریعت میں عورتوں کو ہدایت ہے کہ وہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ عورت کی نماز اپنے گھر میں پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے افضل ہے۔ صلاة المرأة في بیتہا أفضل من صلاتہا في حجرتہا وصلاتہا في مخدعہا أفضل من صلاتہا في بیتہا․ (سنن أبي داوٴد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند