• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159487

    عنوان: کیا اپنا حق حاصل کرنے کیلئے مجبوراً رشوت دینا درست ہے

    سوال: ایک سیٹ جو کہ میری تعلیم کے مطابق ہے ، اور میرے پاس اس ملازمت کے سارے کوائف ڈگری وغیرہ پورے ہیں، اس صورت میں بھی سرکاری ملازمت نہیں ہورہا وہ پیسے مانگتے ہیں، تو میرے سوالات اس حوالے سے یہ ہیں؛ کیا اپنا حق حاصل کرنے کیلئے مجبوراً رشوت دینا درست ہے کہیں ایسا تو نہیں ہوگا کہ اس طرح سے ملازمت ملنا ناجائز طریقے میں آتا ہو اور اس بنیاد سے میری ساری عمر کی محنت کی کمائی حرام تصور ہو؟ جبکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے میں تو بس اپنا حق حاصل کرنا چاھتا ہوں اور پاکستان میں ملازمت کا بہت بحران ہے کوئی سرکاری ملازمت ملنا آسان نہیں ہے ، یہ الگ بات کہ کہ میں پوری کوشش کر رہا ہوں لیکن سرکاری ملازمت نہیں ہورہا ۔

    جواب نمبر: 159487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:730-675/sd=7/1439

     صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ ملازمت کی اہلیت آپ کے اندر موجود ہے ؛ لیکن رشوت دیے بغیر یہ ملازمت حاصل نہیں ہوتی، تو مجبورا پنا حق حاصل کرنے کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہے ، اس کی وجہ سے ملازمت کی کمائی حرام نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند