• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159377

    عنوان: کیا اسلام میں تعویذ لینے کی اجازت ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں تعویذ لینے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 159377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:718-644/sd=7/1439

     جی ہاں ! سحر وغیرہ کے علاج کے لیے کسی معتبر عامل سے ایسا تعویذ لینا جو آیات قرآنیہ یا ادعیہ ماثورہ یا صحیح کلمات پر مشتمل ہوں؛ جائز ہے ، تعویذ کی حیثیت ایک علاج کی ہوتی ہے ، شرعی حدود میں رہتے ہوئے اس کا استعمال جائز ہے ۔

    قال ابن عابدین : ولا بأس بالمعاذات إذا کتب فیہا القرآن، أو أسماء اللہ تعالی۔ ( رد المحتار علی الدر المختار : ۳۶۳/۶، کتاب الحظر والاباحة ، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند