• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159183

    عنوان: بینک کو جائیداد کرایے پر دینا

    سوال: کیا حبیب بینک کو دکان کرائے پر دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور جو کرایہ وصول کیا گیا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 159183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 656-540/sd=6/1439

    اگر مذکورہ بینک میں سودی لین دین کا کام ہوتا ہو تو اس کو دوکان کرایہ پر دینا مکروہ ہے؛ لیکن اس کی آمدنی حرام نہیں کہلائے گی اور اگر بینک میں سودی لین دین سے متعلق امور انجام نہ دیے جاتے ہوں، تو ایسے بینک کو دوکان کرایہ پر دینا بلاکراہت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند