• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158962

    عنوان: ہومیوپیتھك دوا میں الكحل ہوتی ہے كیا اس كا استعمال درست ہے؟

    سوال: حضرت، میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں، ہومیوپیتھک کی سبھی دواوٴں میں الکحل کی آمیزش ہوتی ہے، کیا مجھے مریضوں کو ہومیوپیتھک دواوٴں سے علاج کرنا چاہئے یا نہیں؟ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اسلامی میں الکحل حرام ہے۔ مجھے ہومیوپیتھک ڈاکٹری کرنا چاہئے یا چھوڑ دینا چاہئے؟ اور اب میں کیا کروں؟ مجھے بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 158962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 597-498/sd=6/1439

     آج کل دواوٴں میں جو الکحل استعمال کیا جاتا ہے ، وہ انگور، کشمش اور کھجور کے علاوہ دوسری چیزوں سے بنتا ہے ، اس لیے ایسے الکحل سے آمیز کی ہوئی ہومیو پیتھک دواوٴں سے مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند