• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158325

    عنوان: ہمبستری سے پرہیز كی صورت میں كیا بیوی ہاتھوں سے شوہر كو ڈسچارج كراسكتی ہے؟

    سوال: حمل کے دوران ڈاکٹر نے ہمبستری سے منع کیا ہے، اگر شوہر کی خواہش شدید ہو تو کیا اس صورت میں عورت ہاتھ سے اپنے شوہر کو ڈسچارج (منی نکالنا) کر سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 158325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:553-459/L=5/1439

    ضرورتاًبیوی سے ایسا کرانے کی گنجائش ہے۔ ولو مکن امرأتہ أو أمتہ من العبث بذکرہ فأنزل کرہ ولا شيء علیہ (درمختار) وفي الشامي: قولہ کرہ الظاہر أنہا کراہة تنزیہ لأن ذلک بمنزلة ما لو أنزل بتفخیذ أو تبطین (درمختار مع شامي: ۶/۳۸) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند