• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158226

    عنوان: تعلیم چھوڑنے كے بعد اسكالر شپ كی رقم كا استعمال؟

    سوال: حضرت، میں نے ۲۰۱۶ء میں ایم بی اے (MBA) جوائن کیا تھا (پہلا سال) ․․․․، اسکالَرشپ بھرا تھا اور وہ آگئی تھی، لیکن بعد میں میں نے ایم بی اے چھوڑ دیا تھا، لیکن جب اسکالَرشپ کا فارم آیا دوبارہ بھرنے کے لیے (دوسرے سال) کا، تو میں نے ایسے ہی بھر دیا تھا فارم، مجھے لگا کہ جب میں نے چھوڑ ہی دیا ہے تو اسکالَرشپ کیوں آگئی، لیکن آج اسکالَرشپ آگئی ہے۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا یہ پیسہ لینا صحیح ہے کہ نہیں؟ اور اگر صحیح نہیں، تو یہ پیسہ کس پر خرچ کروں؟ کیونکہ اگر صحیح نہیں ہے تو میں اسے نہیں لینا چاہتا۔

    جواب نمبر: 158226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:453-410/M=5/1439

    صورت مسئولہ میں MBAچھوڑدینے کے بعد جو دوبارہ اسکالرشِپ کی رقم آگئی ہے اس کے متعلق تحقیق کرلیں، اگر غلطی سے آگئی ہے تو اسے واپس کردیں اس کا استعمال درست نہیں ہے اور اگر ضابطے میں آپ اس کو لینے کے حق دار ہیں تو لینا جائز ہے، اسکالرشپ کے ذمہ دار حضرات سے صحیح معلومات کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند