• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157120

    عنوان: كمپریسر لگاكر پڑوسی كا گیس استعمال كرنا؟

    سوال: علی کے دو ہمسائے ہیں۔ جن میں دو ہمسائے کمپریسر (دباوٴ کا آلہ) لگا کر کھانے پینے کے لیے گیس چلاتے ہیں۔ کیونکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ اب علی نے بھی گیس کمپریسر لگا دیا ہے کیونکہ اس کے پاس گیس کچھ بھی نہیں (زیرو) ہے، جو ہوتی ہے وہ ہم سایوں کا کمپریسر کھینچ لیتا ہے۔ اب علی کمپریسر لگا سکتا ہے؟ اور ایسے گیس پر پکی ہوئی روٹی سالن حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 157120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:320-274/D=4/1439

    اگر اس طریقہ پر گیس استعمال کرنا (یعنی کمپریسر لگانا) قانوناً منع ہے تو اس کی خلاف ورزی کرنے سے احتراز کرنا واجب ہے۔

    استعمال شدہ گیس کا چارج اگر ادا کردیا جاتا ہے تو پکا کھانا ناجائز اور حرام نہیں ہوگا؛ لیکن پڑوسیوں کو گیس پہنچنے میں دقت ہو تو ان کی حق تلفی کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند