متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 156632
جواب نمبر: 156632
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 355-324/H=3/1439
وقت اللہ پاک کی بیش بہا نعمت ہے شطرنج وغیرہ جیسے مکروہ کھیل میں اُسے گذار دینا نعمت خداوندی کی ناقدری ہے اور یہ نعمت ایسی ہے کہ ایک دفعہ چلی جائے تو پھر کبھی واپس نہیں آتی اس لیے وقت کی قدر کرنا چاہئے اگر شطرنج میں قمار (جوا) نہ ہو تو مکروہ ہے اگر جوابھی اس میں شامل ہو تو پھر حرام ہے جیسا کہ فتاویٰ شامی کی کتاب الحظر والاباحة میں اس کی صراحت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند