• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156551

    عنوان: کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ مہیا کرنے سے ہونے والی آمدنی حلال ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس شخص کے بارے میں جس کا بزنس کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ مہیا کرنے کا ہو، اس کیبل ٹی وی سے ہزاروں گھروں میں ٹی وی پروگرام دیکھا جاتا ہے، کیا اس بزنس سے ہونے والی کمائی حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 156551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:205-150/Sd=3/1439

    ٹی وی آلہ لہو ولعب ہے ، بے حیائی اور فحاشی کی اشاعت کا ذریعہ ہے ، خود اس کا دیکھنا ناجائز ہے اور دوسروں کے لیے دیکھنے کا انتظام کرنا تعاون علی الاثم میں داخل ہے ، پس ٹی وی کیبل کے کنکشن کا کاروبار کرنا ناجائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پاکیزہ نہیں ہے اور انٹرنیٹ کا چونکہ مباح استعمال موجود ہے ، اس لیے انٹرنیٹ مہیا کرنے کے کام کی گنجائش ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند