متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 156351
جواب نمبر: 15635131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:207-158/N=3/1439
نباتات، یعنی: زمین سے اگنے والی جو چیزیں نشہ آور ، زہریلی اور مہلک نہ ہوں ، وہ سب پاک اور حلال ہیں، ان کا کھانا بھی جائز ہے اور ان کی کاشت کاری اور خرید وفروخت وغیرہ بھی جائز ہے۔ اور مشروم بھی نباتات کی ایک قسم ہے؛ البتہ اس کی بعض قسمیں مضر اور نقصان دہ ہوتی ہیں، پس مشروم کی جو قسمیں مضر اور نقصان دہ نہ ہوں، ان کا کھانا، ان کی کاشت کرنا اور ان کی خرید وفروخت وغیرہ کرنا سب جائز ہوگا، تجربہ کار لوگوں سے اس کی مفید (غیر نقصان دہ) اقسام معلوم ہوسکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری بہن کی شادی ہوئی۔ میرے بہنوئی کی پہلے سے تین بیٹیاں ہیں، کیا وہ میرے لیے محرم ہیں یا غیر محرم؟
2329 مناظرسگریٹ اور تمبا کو کی کمپنی میں میرا کام یہ ہے کہ ایک پارٹی سے پیسے لے کر دوسری پارٹی کو پہنچانا ہے، کیا یہ درست ہے؟
سات ماہ کے حمل کو ساقط کرانا
2497 مناظرمفتی صاحب میرے ابو نے گورنمنٹ کی ملازمت کی
ہے ان کا کام سندھ کی کشتیوں کو بلوچستان کی حدود میں منع کرنا تھا ، جو خلاف ورزی
کرے اس کو پکڑ کر گورنمنٹ کے حوالے کرنا تھا۔ مگر سارے بڑے آفیسر حتی کہ بلوچستان
کے منسٹر فی کشتی سے فی مہینہ پچاس ہزار پہلے سے وصول کیا جاتا تھا تقریباً تین سے
چار سو یا پانچ سو کے قریب پیسے لیے جاتے کہ وہ بلوچستان کی حدود میں کشتیاں پکڑیں۔
پھر ان پیسوں کو تقسیم کیا جاتا ابو کے حصے میں فی مہینہ پچاس ہزار سے ساٹھ ہزار
آتا ان پیسوں سے ابو نے گھر بنایا، گاڑی خریدی اور کیبل کا کاروبار شروع کیا۔ (۱)یہ پیسے جو ابو نے لیے او رگھر وغیرہ بنایا
یہ پیسے حرام ہیں یا حرام نہیں؟ (۲)کیا
ابو اپنا گھر مجھے انتہائی کم پیسوں میں بیچ دیں اور اپنا کیبل کا کاروبار اور گاڑی
سب انتہائی کم قیمت پر بیچیں اور کیبل کو تو میں چلاؤں باقی کیا گھر اور گاڑی حلال
ہوسکتے ہیں؟ یعنی مارکیٹ کی قیمت کے اعتبار سے ہمارے گھر کی مالیت پچاس لاکھ ہے
گاڑی کی چھ لاکھ ہے اور کیبل کی چھ لاکھ ہے۔ اب انتہائی کم رقم یعنی کتنے میں میں یہ
چیزیں خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ (۳)پھر یہ
گاڑی اور گھر اپنے ابو کو تحفہ کردوں کیا ان مسئلوں کا کوئی حل ہوسکتاہے؟ والسلام